اسرائیلی حملوں میں 51 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے زیتون اور صابرہ کے علاقوں میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

شہری دفاع کے مطابق 6 اگست سے جاری حملوں نے ان علاقوں کو مکمل طور پر ملبے میں بدل دیا ہے۔

 

اتوار کے روز بھی گولہ باری جاری رہی، جس کے باعث راستے بند ہونے پر ریسکیو آپریشن روکنا پڑا۔ف

 

لسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ موجودہ تباہ کاریوں کے بعد یہاں کام کرنا ہماری صلاحیت سے کہیں زیادہ بڑا چیلنج ہے۔

 

حکام کے مطابق غزہ کے شمال اور جنوب میں اب نہ گھر باقی رہے ہیں، نہ پناہ گاہیں، نہ ہی کیمپ محفوظ ہیں۔فلسطینی طبی حکام نے بتایا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 51 افراد میں سے 24 وہ تھے جو امداد کے انتظار میں موجود تھے۔