اسرائیل نے غزہ کی سرحدوں پر مزید فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں جبکہ ٹینکوں کو زمینی کارروائی کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔ غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
شدید بھوک اور غذائی قلت کے باعث مزید تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے، اس طرح اسرائیلی محاصرے کے باعث قحط سے ہونے والی اموات کی تعداد 303 تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ، کینیڈا، سعودی عرب اور ایران نے اسپتال پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں غزہ کی جنگ کے نتائج فیصلہ کن شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos