پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ایک ندی پرایسا پل بنایا جانے کا انکشاف ہوا ہے جس پر چڑھنے کیلیے راستہ ہی نہیں رکھا گیا ، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پل دو سال پہلے 17 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا تھا ۔
ندی پارکرنے کے لئے جن لوگوں نے پل استعمال کرنا ہوتا ہے وہ اپنے ساتھ لکڑی کی سیڑھی لےکر جاتے ہیں اور پل پر چڑھنے اور اترنے کے بعد سیڑھی واہپس لے جاتے ہیں، اس پل پر سائیکل ایسے چڑھائے جاتے ہیں جیسے سائیکل و موٹرسائیکل بسوں پر لادنے کیلیے چڑھائے جاتے ہیں۔
بھارٹی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب پل پر چڑھنے کا راستہ ہی نہیں بنایا گیا تو پھر پل بنانے کا کیا جواز تھا جبکہ مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس پل کو جوڑنے کیلیے رابطہ سڑک بنے گی لیکن دو سال کےعرصے میں اس سڑک کی تعمیر کا کوئی منصوبہ ہی نہیں بنایا گیا ، میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا کمال صرف تھیکیدار اور سرکاری اہلکار ہی دکھا سکتے ہیں ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos