اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق غزہ میں داخل ہونے والے اسرائیلی ٹینکوں پر حماس کی جانب سے جوابی حملے کیے گئے، جن میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور کچھ کے اغواء کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
غزہ پر تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 70 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جبکہ خوراک کی شدید کمی کے باعث 10 افراد کی موت واقع ہوئی۔
اسرائیلی فوجی آپریشن کے پھیلاؤ کے بعد برطانیہ نے اسرائیلی حکام کو لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب اگلے ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی یورپی ممالک فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔
امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا، جسے یورپی ممالک نے غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos