امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کے بارے میں پھیلنے والی خبروں پر براہِ راست ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
گزشتہ جمعے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے خالی شیڈول کے بعد سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے بڑھ گئیں۔ یہاں تک کہ پلیٹ فارم "ایکس” پر **#TrumpIsDead** کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
تاہم ہفتے کے روز صدر ٹرمپ کو اپنی نواسی کائی کے ہمراہ گالف کورس جاتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ان خبروں کی تردید ہوگئی۔ بعدازاں ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، اور اب ڈی سی کرائم فری زون ہے۔”
ماہرین کے مطابق یہ بیان نہ صرف ان کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کا جواب تھا بلکہ واشنگٹن میں سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کا ایک سیاسی انداز بھی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos