سعودی عرب کے قریب اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل حملہ

سعودی شہر ينبوع (Yanbu) سے تقریباً 40 ناٹیکل میل دور ایک بحری جہاز پر میزائل حملہ ہوا۔ برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق جہاز کا تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

سیکیورٹی فرم کے مطابق جہاز پر لائبیریا کا پرچم نصب تھا جبکہ یہ اسرائیلی ملکیت میں ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز حوثیوں کے ممکنہ اہداف میں شامل تھا۔