روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین میں امن قائم کرنے کی راہ کھول دی ہے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق پیوٹن نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اس مؤقف پر قائم ہے کہ کوئی ملک اپنی سلامتی دوسروں کے نقصان پر قائم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین میں جاری بحران کسی حملے کا نتیجہ نہیں بلکہ مغربی اتحادیوں کی حمایت یافتہ بغاوت کا شاخسانہ ہے۔ ان کے مطابق مغرب کی جانب سے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں بھی تنازع کی بڑی وجہ ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی توازن قائم کرنا اور بحران کی بنیادی وجوہات کا حل نکالنا ناگزیر ہے۔
پیوٹن نے مزید بتایا کہ امریکی صدر کے ساتھ الاسکا میں ہونے والی سمٹ میں اہم سمجھوتے طے پائے ہیں اور انہی معاہدوں کے نتیجے میں یوکرین میں امن کا راستہ سامنے آیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos