واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو”یکطرفہ تباہی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہائیوں سے امریکا کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار کرتا ہے، لیکن بھارت امریکا کو بڑے پیمانے پر سامان فروخت کرتا ہے۔ ان کے مطابق بھارت امریکا کا سب سے بڑا "کلائنٹ” ہے، مگر امریکا بھارت کو نہ ہونے کے برابر اشیا بیچتا ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے ہمیشہ امریکا پر دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگائے، جس کی وجہ سے امریکی کاروبار وہاں اپنا سامان بیچنے میں ناکام رہے۔ ٹرمپ نے کہا”یہ ایک مکمل طور پر یکطرفہ تباہی رہی ہے، اور یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی تیل اور فوجی مصنوعات کی زیادہ تر خریداری روس سے کرتا ہے اور امریکا سے بہت کم لیتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت نے ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن یہ فیصلہ بہت دیر سے آیا ہے۔انہیں یہ کام کئی سال پہلے کر دینا چاہیے تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos