بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے چین میں ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے دوستانہ تعلقات ہیں، شمالی کوریا کی فوج نے کرسک کے علاقے کو آزاد کرانے میں بہادری سے کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک جدید نازی ازم کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
اس موقع پر کم جونگ ان نے کہا کہ روس اور شمالی کوریا کے تعلقات تمام شعبوں میں ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ شمالی کوریا بطور بھائی روس کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔
کم جونگ ان نے مزید کہا کہ جون 2024 کے معاہدے کے بعد تعاون مزید مستحکم ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos