لزبن میں کیبل ریلوے حادثہ،15 افراد ہلاک

پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیبل ریلوے کار کے خوفناک حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی اور حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ زخمیوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

لزبن کے میئر کارلوس موئیڈاس نے کہا کہ اس سانحے نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔

پرتگال کے صدر مارسیلو ری بیلو ڈیسوزا نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تحقیقات کے بعد مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کیے جائیں گے۔