لندن: برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اینجلا رائنر نے اپنے عہدے سے استعفیِ دے دیا ہے۔ رائنر نے ایسٹ سسیکس میں خریدے جانے والے فلیٹ کی مد میں مطلوبہ ٹیکس نہ دینے پر استعفی دیا ہے۔
برطانوی نائب وزیر اعظم نے ہاؤسنگ سکریٹری کا عہدہ بھی چھوڑ دیا ہے۔
رائنر کا اپنے استعفے میں کہنا تھا کہ انھیں حکومت میں ان کے عہدے اور اس کی ’پیچیدہ‘ ذاتی صورتحال کے پیش نظر ایک اور ٹیکس ماہر سے مشورہ لینا چاہیے تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے اپنے متعلق رپورٹ کے نتائج اور اس کے خاندان پر پڑنے والے اثرات دونوں کی بنیاد پر استعفی دیا ہے۔
رائنر نے لیبر پارٹی میں اپنی جگہ بنانے کے لیے طویل جدوجہد کی تھی، لیکن وہ صرف 14 ماہ تک اپنے منصب پر فائز رہ سکیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos