اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہم مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ عبداللّٰہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے اور فلسطینیوں کو وہاں سے بےدخل کرنے کے منصوبے پر سخت ردعمل دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے ممکنہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہ عبداللّٰہ نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا منصوبہ بھی کسی صورت قابل قبول نہیں۔
متحدہ عرب امارات پہلے ہی مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات کو "ریڈ لائن” قرار دے چکا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos