دوحہ : قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے ہماری سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔
قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کا مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے شر انگیز حملے نے عوام اور قطر میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔
قطر کی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی تحقیقات جاری ہے، مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos