اسرائیلی حملے کے بعد قطر اور مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال نے عالمی منڈی پر بھی اثر ڈال دیا، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا جس میں تنظیم کے اہم رہنما حلیل الحیا کے بیٹے اور ان کے قریبی ساتھی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ قطر نے اس حملے کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی منڈی میں دباؤ کے باعث ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد بڑھ کر فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ فی بیرل 66 ڈالر 39 سینٹ پر پہنچ گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos