ٹی20 ایشیا کپ:بھارت کی یو اے ای پر 9 وکٹوں سے آسان فتح
ٹی20 ایشیا کپ:بھارت کی یو اے ای پر 9 وکٹوں سے آسان فتح

ٹی20 ایشیا کپ:بھارت کی یو اے ای پر 9 وکٹوں سے آسان فتح

دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد میزبان ٹیم 14ویں اوور میں صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یو اے ای کی جانب سے علی شان شرفو نے 22 اور کپتان محمد وسیم نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ باقی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو نے 4، شیوم دوبے نے 3 جبکہ جسپریت بمرا، اکسار پٹیل اور وریون چکرورتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے صرف پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 58 رنز بنا کر کامیابی سمیٹ لی۔ ابھیشیک شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ یو اے ای کی جانب سے واحد وکٹ جنید صدیقی نے حاصل کی۔

یہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی20 انٹرنیشنل تھا۔ اس سے قبل 2016 میں بھی بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم ٹی20 کی موجودہ عالمی چیمپئن اور ایشیا کپ کی فیورٹ سمجھی جا رہی ہے، جس نے گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد 24 میں سے 21 میچ جیتے ہیں۔