واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ تشدد اور نفرت کو ہوا دینے والے غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔
امریکا کے نائب وزیر خارجہ کرس لینڈاؤ نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے تناظر میں کہا کہ غیرملکیوں کے سوشل میڈیا صفحات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ افراد اس قتل کی ستائش کر رہے ہیں، اس کا جواز پیش کر رہے ہیں یا اس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کرس لینڈاؤ نے عملے کو ہدایت دی ہے کہ اس حوالے سے مناسب کارروائی کی جائے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے تبصرے ان کی توجہ میں لائیں تاکہ محکمہ خارجہ امریکی عوام کے تحفظ کو یقینی بنا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos