نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار مراعات اور بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق احتجاج کرنے والے فوجیوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔
اہلکاروں نے وردی پہن کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں بھارتی جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں طویل عرصے سے سہولتوں اور مراعات سے محروم رکھا جا رہا ہے جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
فوجیوں نے واضح کیا کہ کئی بار حکومت کو درخواستیں دینے کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
—
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos