ایشیا کپ 2025: بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ نظر انداز کردی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد بھارتی ٹیم کا اسپورٹس مین شپ کے خلاف اقدام سامنے آیا۔

میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا۔ اس سے قبل ٹاس کے وقت بھی دونوں کپتانوں نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق میچ سے قبل اور بعد میں متعدد مواقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان رسمی مصافحہ نہ ہونا شائقین اور تجزیہ کاروں کے لیے موضوع بحث بن گیا ہے۔

کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ کھیل میں اسپورٹس مین شپ بنیادی تقاضا ہے جسے ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہیے۔