واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا کیونکہ قطر امریکہ کا اتحادی ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس نے یرغمالیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ آج صبح ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں کارروائی کی، جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد بین الاقوامی پانیوں میں منشیات منتقل کر رہے تھے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی افواج کو کارروائی میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے امن شہروں میں نیشنل گارڈز کو مرحلہ وار تعینات کیا جائے گا تاکہ سیکیورٹی مضبوط ہو۔
–
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos