اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا

غزہ: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسط میں ٹینکوں کے ساتھ داخل ہو کر زمینی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ فضائی بمباری بھی جاری ہے۔

کئی ہفتوں سے جاری بمباری اور عمارتوں کی تباہی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی فورسز نے زمینی سطح پر کارروائی کی ہے۔ ہزاروں شہری محفوظ مقامات کی تلاش میں غزہ شہر سے دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید ہوئے، اور اتوار کو اسکولوں اور کلینک سمیت 16 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی آپریشن شروع ہو چکا ہے اور امن معاہدے کے لیے صرف چند دن یا ہفتے باقی ہیں۔