واشنگٹن: امریکا نے ایران سے منسلک کئی افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اس فہرست میں وہ ادارے اور افراد بھی شامل ہیں جو ایرانی فوج کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات میں سرگرم کچھ شخصیات کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ان عناصر نے ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کی، جو براہِ راست ایران کی حکومت اور فوج کے کام آئی۔
امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اب ان افراد اور کمپنیوں کے ساتھ کوئی بھی امریکی شہری یا ادارہ تجارتی تعلقات قائم نہیں کر سکے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos