کابل:افغانستان کے شمالی صوبے بلخ اور جنوبی صوبوں قندھار اور ہلمند میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروسز پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بلخ میں طالبان حکام نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے اپنے رہنما مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر صوبے میں فائبر آپٹک کیبلز کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بلخ کے گورنر کے ترجمان حاجی زید نے کہا کہ اب سے اس کیبل (فائبر آپٹک نیٹ ورک) کے ذریعے انٹرنیٹ تک رسائی نہیں اور اسے منقطع کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قدم برائی کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے اورضرورت پڑنے پر ملک کے اندر ایک متبادل نظام متعارف کرایا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos