لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے کیا۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ونڈسر کیسل پہنچنے کے بعد ایک خصوصی جلوس نکالا گیا جس میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ کنگ چارلس سوار تھے، جبکہ میلانیا ٹرمپ اور کوئین کمیلا اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں موجود تھیں۔ ونڈسر کاسل پہنچنے پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، شاہی بگھی میں محل کی سیر کی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے تاریخی دوسرے ریاستی دورے کا آغاز برطانیہ سے کیا، جہاں ان کا شاہی خاندان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

ٹرمپ اور میلانیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال برطانوی شاہی خاندان کے اہم اراکین بشمول کنگ چارلس سوم، ملکہ کمیلا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین نے کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز برطانیہ کا اپنے تاریخی دوسرے ریاستی دورے کا آغاز کیا، جس میں انھیں شاہی خاندان کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا نے ونڈسرکیسل پہنچنے کے بعد شہزادہ ولیم اور پرنسس کیتھرین کے ساتھ شاہی بگھی میں محل کا دورہ کیا۔ اس دوران شاہی خاندان کے دیگر اراکین بشمول شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا بھی موجود تھے، اور ان کی ملاقاتوں کے دوران خوشگوار ماحول میں ہنسی مذاق کا تبادلہ ہوا۔
قبل ازیں صدر ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ انہیں برطانیہ بے حد پسند ہے اور یہ ایک ”خاص جگہ“ ہے۔ ان کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس دورے کو نہ صرف سیاسی بلکہ ثقافتی سطح پر بھی بہت اہمیت دیتے ہیں۔ اس موقع پر ایک فوجی فضائیہ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جو برطانوی تاریخ میں کسی ریاستی دورے کے لیے سب سے بڑی فوجی تقریب کی حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی صدر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے وفد میں شامل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی برطانیہ پہنچے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos