برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرنے کا امکان

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔ یہ اعلان امکان ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام پر سامنے آئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج ونزر میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور یوکرین سمیت کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ادھر امریکی صدر کے سرکاری دورے کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج بھی کیا گیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء کا مطالبہ تھا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ بند کرے اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔