غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الشفا اسپتال کے قریب بمباری میں 19 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ال اہلی اسپتال کے نزدیک مزید 4 افراد ہلاک ہوئے۔
غزہ شہر میں فضائی حملوں کے دوران ایک مسجد اور کئی رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ صرف ایک دن میں 83 فلسطینی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا نشانہ بنے، اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے مجموعی شہدا کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر اس کارروائی کی مذمت کی گئی ہے۔ چین اور سعودی عرب نے اسرائیلی فوجی آپریشن کی سخت تنقید کی، جبکہ اقوام متحدہ، کینیڈا، فرانس اور آئرلینڈ نے فوری جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی کمیشن میں اسرائیل پر پابندیوں کی تجاویز پیش کی گئی ہیں، تاہم کچھ یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث ان کی منظوری کا امکان کم ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos