نئی دہلی: امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔
نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کے مطابق یہ افراد ممنوع دوا بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سفارت خانے نے ویزہ منسوخ یا مسترد ہونے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریک میں فینٹینیل اور اس سے منسلک دیگر منشیات کو روکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد یا اس ضمن میں سہولت فراہم کرنے والوں کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم اُن حکومتوں کے شکرگزار ہیں، جو اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فینٹانائل (Fentanyl) ایک انتہائی طاقتور مصنوعی دوا ہے جو افیون کے زمرے میں آتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos