لندن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں بگرام ایئر بیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک چھوٹی سی بریکنگ نیوز ہو سکتی ہے۔‘
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنا فوجی اڈہ واپس چاہتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے اپنے ملک کی افواج کے انخلا کے بعد سے متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو افغانستان میں بگرام فوجی اڈہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
تقریباً دو دہائیوں تک یہ اڈہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف لڑائی کا مرکز رہا۔ یہ 77 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس میں موجود بیرکس اور رہائش گاہیں ایک وقت میں 10 ہزار سے زیادہ فوجیوں کو پناہ دے سکتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos