بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آغاز

بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی تقریبات کا آغاز

کرتارپور: بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج دربار کرتارپور میں ہو گیا ہے۔ اس موقع پر دربار کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی۔

ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ نے بتایا کہ بھارت نے یاتریوں کو تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی، جس پر وہاں کے سکھ برادری میں افسوس پایا جا رہا ہے۔