پوپ لیو نے امریکا میں پارٹی سیاست سے لاتعلقی اختیار کرلی

روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی کچھ پالیسیوں پر تشویش ضرور ہے، تاہم امریکا میں موجود پادری خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کس طرح معاملات طے کریں۔

اس سے قبل سابق پوپ فرانسس نے امریکی پادریوں کو ایک خط میں مشورہ دیا تھا کہ وہ تارکینِ وطن کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی مخالفت کریں۔