غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کی شدت بڑھا دی، ہفتے کے روز مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں بے گھر شہریوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں فلسطینی جاں بحق ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق صرف چند دنوں میں غزہ شہر سے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد کو جبری طور پر بے دخل کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران حماس نے زیرِ حراست 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک اجتماعی تصویر جاری کی، جسے "الوداعی تصویر” کا نام دیا گیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی آپریشن میں توسیع کے باعث یرغمالیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کو 6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos