تل ابیب – لندن: اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا جہادی حماس کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں ہے جسے برطانیہ سے وابستہ اخوان المسلمون کو حوصلہ افزائی ملی ہے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ حماس کے رہنما خود کھل کر اعتراف کرتے ہیں: (فلسطین کی ریاست کو) تسلیم کرنا ایک براہ راست نتیجہ اور7 اکتوبر کے قتل عام کا ’پھل‘ ہے۔
سات اکتوبر کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بننے والے سابق برطانوی اسرائیلی ایملی داماری کی والدہ مینڈی دماری نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کی حکومت کیر اسٹارمر دو ریاستی دھوکے کا شکار ہیں۔
فلسطین کو تسلیم کرنے کا مقصد حماس کو نوازنا نہیں ،برطانیہ
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ میں حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کے برطانوی خاندانوں سے ملاقات کی ہے اور وہ ’ہر روز ان اذیتوں کو برداشت کرتے ہیں‘ اور درد کو دیکھ رہے ہیں جو اسرائیل اور برطانیہ کے لوگوں کے دلوں میں بہت گہرا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم انھیں گھر واپس لانے سے متعلق جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’حقیقی دو ریاستی حل کے لیے ہمارا مطالبہ [حماس] کے نفرت انگیز وژن کے بالکل برعکس ہے۔ ان کے مطابق ’یہ حل حماس کے لیے انعام نہیں ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ حماس کا کوئی مستقبل، حکومت میں کوئی کردار نہیں ہو سکتا اور نہ ہی سلامتی میں کوئی کردار ہو سکتا ہے۔‘
برطانیہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانوں کا پیدا کردہ بحران نئی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’بھوک اور تباہی مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے۔‘
وہ کہتے ہیں کہ دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جب وہ کھانا اور پانی جمع کرتے ہوئے ہلاک کر دیے گئے۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ موت اور تباہی ہم سب کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ کچھ بیمار اور زخمی بچوں کو نکال لیا گیا ہے اور ہم نے انسانی امداد میں اضافہ کیا ہے لیکن ’کہیں بھی خاطر خواہ امداد نہیں پہنچ رہی ہے‘۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرحد پر پابندیاں ختم کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کو روکیں اور امداد میں اضافہ ہونے دیں۔‘
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos