بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللّٰہ کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ حملے میں 3 کم عمر بچے شہید ہوئے جو امریکی شہریت رکھتے تھے، جبکہ ان کی والدہ زخمی ہوگئیں۔
لبنانی وزیرِاعظم نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے شہریوں کے خلاف ایک نیا قتلِ عام شروع کیا ہے۔ حکومتِ لبنان نے اس حملے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے حملے کے دوران ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مزید 2 افراد زخمی ہوئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos