فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہو سکتی ہے،رہنما شمالی کوریا

پیانگ جونگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے جوہری ہتھیار ترک کرنے پر اصرار نہیں کریں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کم جونگ کا کہنا تھا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں اپنے جوہری ہتھیار کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

سنہ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے رہنما نے بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اتوار کے روز سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب کے دوران کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ’ذاتی طور پر، اب بھی میری ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔