??????? ????? ?? ????? ???? ????? ???? ?? ??? ???

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے اٹلی کی کڑی شرط

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر صرف اسی صورت تسلیم کیا جائے گا جب حماس کو مستقبل کی حکومت سے الگ رکھا جائے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ غزہ کے بحران کا حل اسی وقت ممکن ہے جب فلسطینی عوام کو ایسی نمائندگی ملے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے آزاد ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حماس اپنی سیاسی شمولیت کے عزائم کو ترک نہیں کرتی تب تک خطے میں پائیدار امن قائم ہونا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی دباؤ اسرائیل پر نہیں بلکہ حماس پر ڈالنا چاہیے کیونکہ جنگ کی شروعات حماس نے کی اور یہی اس کے خاتمے میں رکاوٹ ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آئرلینڈ، اسپین اور لکسمبرگ جیسے یورپی ممالک فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، تاہم جرمنی اور اٹلی جیسے ممالک اس فیصلے کو مختلف شرائط کے ساتھ مشروط کر رہے ہیں۔