تائیوان میں سپر طوفان ’راگاسا‘ سے تباہی، 14 افراد ہلاک

تائیوان میں سپر طوفان ’’راگاسا‘‘ کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے، جبکہ 124 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

مشرقی علاقے ہوالین کاؤنٹی میں جھیل سے پانی ابلنے کے بعد قریبی آبادی متاثر ہوئی، کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔