شام کے لیے قطر اور سعودی عرب کا89 ملین ڈالر امداد کا اعلان

شام کے لیے قطر اور سعودی عرب کا89 ملین ڈالر امداد کا اعلان

قطر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ساتھ مل کر شام کے لیے 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ رقم شام میں بنیادی عوامی خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل مئی میں بھی دونوں ممالک نے شامی سرکاری ملازمین کی مالی معاونت فراہم کی تھی، جبکہ اپریل میں قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر ورلڈ بینک کے واجبات کی مد میں ادا کیے تھے۔