مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر

نیویارک: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت سے جڑا ہوا ہے، یہ مسئلہ صرف دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ عالمی اہمیت کا حامل ہے۔

سفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان کی حالیہ سفارتی کاوشوں کے باعث مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی ایجنڈے پر نمایاں ہوا ہے اور ترک صدر کا بیان پاکستان کے مؤقف کی کھلی حمایت ہے۔