چین میں پاکستانی سفیر نے ایمبسڈرز کچن کا افتتاح کردیا

 

چین کے شہر شی آن میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے "ایمبسڈرز کچن” کا باضابطہ افتتاح کیا۔ یہ تقریب یورو ایشیا اکنامک فورم کے موقع پر منعقد ہوئی۔

تقریب میں پاکستانی کھانوں اور ثقافت کو متعارف کرایا گیا جن میں پھلوں کا بادشاہ آم، باسمتی چاول اور پنک سالٹ خصوصی طور پر شامل تھے۔

سفیر پاکستان خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ایمبسڈرز کچن” پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافتی اقدار کا عکس ہے۔ ان کے مطابق کھانے ثقافتی سفارتکاری میں ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ زراعت، فوڈ پراسسنگ اور تجارت کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کے مواقع موجود ہیں، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔