ورلڈ بینک رینکنگ:پورٹ قاسم دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی رینکنگ کے مطابق پورٹ قاسم دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار پایا ہے، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کے اقدامات کا نتیجہ ہے، جبکہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز اور کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان جدید کاری اور تیز رفتار ترقی کے ذریعے خطے کا شپنگ حب بنتا جارہا ہے۔ ان کے مطابق بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے سے نہ صرف کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا۔