نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے دوران کشمیریوں نے دفتر کے باہر بھرپور احتجاج کیا۔
یہ مظاہرہ "فرینڈز آف کشمیر” کی جانب سے منظم کیا گیا، جس میں کشمیری رہنماؤں، عام افراد اور بڑی تعداد میں سکھ برادری نے شرکت کی۔ شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
اسی دوران جنرل اسمبلی میں بھارت کے الزامات کے جواب میں پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے مؤقف پیش کیا، جس پر بھارتی مندوب شدید دباؤ میں نظر آئے اور جلد بازی میں اجلاس ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos