کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
A late push by Richa Ghosh before 2 wickets in 2 balls for Diana Baig to finish the innings #CWC25
Follow live 👉 https://t.co/IPT7MMDRw6 pic.twitter.com/aRngj2XuEL
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 5, 2025
بھارتی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے کیا، پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 48 رنز جب کہ دوسری وکٹ 67 رنز پر گری، سمرتی مندھانا 23 رنزبنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ پراتیکا راول 31 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔
بھارت کو تیسرا نقصان 106 پر اٹھانا پرا جب بھارتی کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں جب کہ 151 کے مجموعی اسکور پر ہرلین دیول بھی 46 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئی۔
159 کے اسکور پر جمیما روڈریگز 32 رنز پر نشارہ سندھو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں، اس کے علاوہ دیپتی شرما نے 25 اور سنہ رانا نے 20 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز رچا گھوش نے جارحانہ انداز اپنایا اور 35 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
اس طرح بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک روزہ کرکٹ میں بھارتی ٹیم پاکستان ویمن کے خلاف پہلی بار آل آؤٹ ہوئی ہے۔ اور یوں پاکستان ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دے دیا۔
قومی ویمنز ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ سب سے کامیاب بولر رہیں، انہوں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں صرف 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ سعدیہ اقبال نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ رمین شمیم اور نشارہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos