جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے ایکسپو 2025 میں پاکستان نے دو بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔
نمائش کی کیٹیگری میں پاکستانی پویلین کو کانسی کا تمغہ دیا گیا، جبکہ ایڈیٹرز چوائس ایوارڈ بھی پاکستان کے حصے میں آیا — یہ ایوارڈ اُن ممالک کو دیا جاتا ہے جو غیر معمولی تخلیقیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
Alhamdulilah great effort done by team TDAP, Commerce, Mission and curator.
Pakistan pavilion not only showed depth in the concept of its pavilion, but riches and content. Huge number of people came and witnessed the display of historic theme presented.
“ Universe in a grain of… pic.twitter.com/c0YInYX3bi
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 12, 2025
اوساکا ایکسپو میں پاکستان پویلین کو صرف 53 مربع میٹر کی جگہ ملی، لیکن اس کے باوجود 17 لاکھ سے زائد افراد نے پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا۔
خیال رہے کہ اس عالمی نمائش میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک نے اپنی ثقافت، اختراعات اور معاشی وژن کو پیش کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos