یاوونڈے ، افریقی ملک کیمرون میں صدارتی انتخابات کا عمل جاری ہے، جہاں 92 سالہ صدر پال بیا (Paul Biya) مسلسل آٹھویں مرتبہ الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔
پال بیا، جو 1982 سے اقتدار میں ہیں، اس وقت دنیا کے معمر ترین سربراہِ مملکت سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل اقتدار میں ہیں۔
گزشتہ صدارتی انتخابات میں، جو 2018 میں ہوئے تھے، پال بیا نے 71 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی، تاہم انتخابات کو اپوزیشن جماعتوں نے متنازع قرار دیا تھا۔
12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے تازہ انتخابات میں بھی کئی اپوزیشن رہنما میدان میں ہیں، جب کہ حتمی نتائج 26 اکتوبر تک جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
اگر پال بیا ایک بار پھر کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ مزید 7 سال کے لیے صدر رہیں گے، اور ان کی موجودہ مدتِ صدارت کے اختتام پر ان کی عمر 99 سال ہو جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos