افغانستان کے وزیر تجارت الحاج نورالدین عزیزی پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے تناظر میں بھارت پہنچ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر تجارت بھارتی وزیر تجارت اور وزیر خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ بھارتی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
افغان وزارت تجارت کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد افغانستان اور بھارت کے درمیان معاشی تعاون میں توسیع، تجارتی تعلقات کو آسان بنانا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos