فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

برازیل: کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی،آج کی تقریبات منسوخ

برازیلیا:برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی، جس کے باعث  بیلیم میں آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

دارالحکومت برازیلیا سے خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کی وزارت سیاحت نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ مندوبین کو بحفاظت نکالا گیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا اور بیلیم میں منعقدہ کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

برازیل کے وزیر سیاحت کے مطابق کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں لگنے والی آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خبر ایجنسی کے مطابق پویلین ایریا میں مختلف ممالک اور تنظیموں کے اسٹال لگے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مندوبین، مبصرین اور صحافیوں نے اپنے بیگز اور دیگر سامان اٹھایا اور باہر نکل گئے اور پولیس نے آگ کے اطراف قطار بنالیا تاکہ کسی کو قریب جانے سے روکا جائے جبکہ اسی دوران سائرن بھی بج رہے تھے۔

جائے وقوع کی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابقہ ایئرپورٹ کے مقام پر قائم کانفرنس سینٹر کے اندر سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔