بنگلادیش میں شدید زلزلہ، 6 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ڈھاکا: بنگلادیش میں جمعے کو آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے سے کم از کم 6 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہوگئے جبکہ ڈھاکا سمیت مختلف علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز نرسنگدی شہر تھا جو ڈھاکا سے تقریباً 40 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری گھروں سے بھاگ کر باہر نکل آئے۔ بعض عارضی عمارتیں گر گئیں جبکہ کئی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

ادھر ڈھاکہ یونیورسٹی زلزلے کے دوران بھگدڑ مچنے اور مختلف جگہ سے چھلانگ لگانے سے کم از کم 10 طلبا زخمی ہوگئے۔

یونیورسٹی کیمپس کے ایک نیوز ورکر محیمین الاسلام نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔

ریاستی حکام کے مطابق بھارت کی سرحدی ریاستوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔