ہالینڈ کی کمپنی سمفنی ویو پاور نے ایک جدید ٹربائن ایجاد کی ہے جو سمندری لہروں کی قوت سے بجلی پیدا کرے گی۔ یہ ٹربائن سمندر کے پانی میں صرف 20 میٹر کی گہرائی میں نصب کی جا سکتی ہے اور لہروں کے اثر سے اوپر نیچے حرکت کرتے ہوئے اندر موجود جنریٹر کو چلا کر بجلی پیدا کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے 1046 کلومیٹر طویل ساحل سمندر پر اگر اس قسم کے زیر سمندر ٹربائنوں کا جال بچھایا جائے تو پورے ملک کے لیے مطلوبہ 40،50 ہزار میگاواٹ صاف اور قابل تجدید بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
اس ٹربائن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے چلانے کے لیے کسی قسم کے فوسل فیول جیسے گیس، ڈیزل یا کوئلے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ لہروں کی طاقت سے لامحدود اور سستی بجلی دستیاب ہوگی، جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات مؤثر اور ماحول دوست انداز میں پوری کی جا سکیں گی۔
ہالینڈ کے ساحل سمندر پر عنقریب یہ ٹربائنیں بجلی پیدا کرنا شروع کریں گی، جس سے دنیا بھر میں صاف توانائی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos