شدید زلزلے کے اثرات،ڈھاکہ یونیورسٹی 15 دن کے لیے بند

 

 بنگلہ دیش میں شدید زلزلے اور مسلسل آفٹر شاکس کے بعد ڈھاکہ یونیورسٹی نے فوری طور پر 15 روز کے لیے تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران تمام کلاسز اور امتحانات 6 دسمبر تک بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد خان کی زیر صدارت یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے ہنگامی ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں زلزلے کے طلبا پر جسمانی اور نفسیاتی اثرات کا جائزہ لیا گیا اور طلبا کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

سنڈیکیٹ نے ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر تمام رہائشی ہالز کے ڈھانچوں کی تکنیکی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا اور ہدایت دی کہ ہاسٹلز خالی کرائے جائیں۔ انتظامیہ نے تمام طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتوار شام 5 بجے تک اپنے ہالز خالی کر دیں، جبکہ ہال پرووسٹس عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

یونیورسٹی کے انتظامی دفاتر معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے، تاہم طلبا کے لیے تعلیمی سرگرمیاں 15 روز کے لیے معطل رہیں گی۔ پہلے ہفتہ کی رات یونیورسٹی نے صرف اتوار کے دن کی کلاسز اور امتحانات معطل کیے تھے، لیکن ماہرین کی تجاویز کے بعد تعطیلات کو دو ہفتوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔