خالصتان ریفرنڈم پوسٹر۔ سوشل میڈیافوٹو

کینیڈامیں آج خالصتان ریفرنڈم ۔پاکستانی وقت کے مطابق ووٹنگ کب شروع ہوگی؟

کینیڈاکے دارالحکومت اوٹاوامیں خالصتان ریفرنڈم آج ہوگا۔ شرکت کے لیے دنیابھرسے سکھ شہری کینیڈاپہنچ رہے ہیں۔

ووٹنگ سینٹر متوقع شرکاء کی بڑی تعداد کے پیش نظر نسبتاً بڑے مقام پر منتقل ہو گیا ہے۔

نئی جگہ میک ناب کمیونٹی سینٹر ،180 پرسی اسٹریٹ، اوٹاوا ہے۔پہلےووٹنگ اوٹاوا کی تاریخی بلنگز اسٹیٹ نیشنل ہسٹورک سائٹ پر منعقد ہوناتھی۔

ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر3 بجے تک جاری رہے گی۔ پاکستانی وقت کےمطابق ووٹنگ رات 8 بجے شروع ہوگی۔

سکھ رہنمائوں کا کہناہے کہ آزادی کے لیے جمہوری طریقہ اختیار کریں گے۔بھارت سے علیحدگی کے لیے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔