حماس کا وفد غزہ جنگ کے ثالثوں سے ملاقات کیلئے قاہرہ میں موجود

حماس کا وفد اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بات کرے گا۔

               
November 23, 2025 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

قاہرہ: مصری سیکیورٹی  حکام نے بتایا ہے کہ حماس کا وفد آج غزہ جنگ کے ثالثوں سے ملاقات کے لیے قاہرہ میں موجود ہے۔

ادھر حماس کے عہدے دار کا کہنا ہے کہ حماس کا وفد اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بات کرے گا۔

قاہرہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے ہیں۔